aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पानी"
آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھوزندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو
آگ دوزخ کی بھی ہو جائے گی پانی پانیجب یہ عاصی عرق شرم سے تر جائیں گے
جب پانی میں چہرہ دیکھاتو نے کس کو سوچا چاند
عشق پیچاں کی صندل پر جانے کس دن بیل چڑھےکیاری میں پانی ٹھہرا ہے دیواروں پر کائی ہے
ضعف سے گریہ مبدل بہ دم سرد ہواباور آیا ہمیں پانی کا ہوا ہو جانا
پیڑ مجھے حسرت سے دیکھا کرتے تھےمیں جنگل میں پانی لایا کرتا تھا
رنگ کی اپنی بات ہے ورنہآخرش خون بھی تو پانی ہے
صرف خنجر ہی نہیں آنکھوں میں پانی چاہئےاے خدا دشمن بھی مجھ کو خاندانی چاہئے
مرا تو خوں ہو گیا ہے پانی ستم گروں کی پلک نہ بھیگیجو نالہ اٹھا تھا رات دل سے نہ جانے کیوں بے اثر گیا وہ
شام کے رنگوں میں رکھ کر صاف پانی کا گلاسآب سادہ کو حریف رنگ بادہ کر لیا
ہوتا رہا مقابلہ پانی کا اور پیاس کاصحرا امڈ امڈ پڑے دریا بپھر بپھر گئے
مٹی کی عزت ہوتی ہےپانی کا چرچا ہوتا ہے
حیراں ہے کئی روز سے ٹھہرا ہوا پانیتالاب میں اب کیوں کوئی کنکر نہیں گرتا
یہ پانی خامشی سے بہہ رہا ہےاسے دیکھیں کہ اس میں ڈوب جائیں
پانی پانی کر گئی مجکو قلندر کی یہ باتتو جھکا جب غیر کے آگے نہ من تیرا نہ تن
پانی آنکھ میں بھر کر لایا جا سکتا ہےاب بھی جلتا شہر بچایا جا سکتا ہے
پوچھا کسی نے حال کسی کا تو رو دئیےپانی میں عکس چاند کا دیکھا تو رو دئیے
ہم تیرے ہونٹوں کی لرزش کب بھولے ہیںپانی میں پتھر پھینکیں اور لہریں دیکھیں
ایسا بدلا ہوں ترے شہر کا پانی پی کرجھوٹ بولوں تو ندامت نہیں ہوتی مجھ کو
ایسی دہشت تھی فضاؤں میں کھلے پانی کیآنکھ جھپکی بھی نہیں ہاتھ سے پتوار گرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books