aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "शरारत"
وہ اور وفا دشمن مانیں گے نہ مانا ہےسب دل کی شرارت ہے آنکھوں کا بہانا ہے
بند کر کے مری آنکھیں وہ شرارت سے ہنسےبوجھے جانے کا میں ہر روز تماشا دیکھوں
میری شمعوں کو ہواؤں نے بجھایا ہوگایہ بھی ان کی ہی شرارت ہو ضروری تو نہیں
بظاہر ان کو حیا دار لوگ سمجھے ہیںحیا میں جو ہے شرارت کسی کو کیا معلوم
ہوش و جنوں بھی اب تو بس اک بات ہیں فراقؔہوتی ہے اس نظر کی شرارت کہاں کہاں
ہوائیں باز کہاں آتی ہیں شرارت سےسروں پہ ہاتھ نہ رکھیں تو پگڑیاں اڑ جائیں
پرانے دوستوں سے اب مروت چھوڑ دی ہم نےمعزز ہو گئے ہم بھی شرافت چھوڑ دی ہم نے
خود عشق کی گستاخی سب تجھ کو سکھا دے گیاے حسن حیاپرور شوخی بھی شرارت بھی
یہ فتنے جو ہر اک طرف اٹھ رہے ہیںوہی بیٹھا بیٹھا شرارت کرے ہے
ہنگامۂ غم سے تنگ آ کر اظہار مسرت کر بیٹھےمشہور تھی اپنی زندہ دلی دانستہ شرارت کر بیٹھے
نگاہ آرزو آموز کا چرچا نہ ہو جائےشرارت سادگی ہی میں کہیں رسوا نہ ہو جائے
یہ جام چھلکا کہ آنچل بہار کا ڈھلکاشریر شوشہ شرارہ شباب شر شوخی
حشر کے دن ہمیں سوجھی یہ شرارت اچھیلے چلے خلد میں ہم دیکھ کے صورت اچھی
جس نے تری آنکھوں میں شرارت نہیں دیکھیوہ لاکھ کہے اس نے محبت نہیں دیکھی
لگا آگ پانی کو دوڑے ہے تویہ گرمی تری اس شرارت کے بعد
غضب کی فتنہ سازی آئے ہے اس آفت جاں کوشرارت خود کرے ہے اور ہمیں تہمت لگا دے ہے
ہنسی معصوم سی بچوں کی کاپی میں عبارت سیہرن کی پیٹھ پر بیٹھے پرندے کی شرارت سی
اسے تم سے محبت ہے غلط فہمی میں مت رہنایہ بس دل کی شرارت ہے غلط فہمی میں مت رہنا
بے طلب جینا بھی شہزادؔ طلب ہے اس کیزندہ رہنے کی تمنا بھی شرارت اس کی
فرشتوں جیسی صورت کیوں بنا لیکوئی ہم سے شرارت ہو گئی کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books