aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "शीशे"
بارش سنگ کا موسم ہے مرے شہر میں توتو یہ شیشے سا بدن لے کے کہاں آ گئی دوست
سلیقہ جن کو ہوتا ہے غم دوراں میں جینے کاوہ یوں شیشے کو ہر پتھر سے ٹکرایا نہیں کرتے
نشہ شیشے میں انگڑائی لینے لگا بزم رنداں میں ساغر کھنکنے لگامیکدے پہ برسنے لگیں مستیاں جب گھٹا گھر کے آئی مزا آ گیا
دل سے پہنچی تو ہیں آنکھوں میں لہو کی بوندیںسلسلہ شیشے سے ملتا تو ہے پیمانے کا
کوئی ٹوٹے ہوئے شیشے لئے افسردہ و مغموم کب تک یوں گزارے بے طلب بے آرزو دنتو ان خوابوں کی کرچیں ہم نے پلکوں سے جھٹک دیں پر نئے ارماں سجانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
ساغر شکن ہے شیخ بلا نوش کی نظرشیشے کو زیر دامن رنگیں چھپا کے لا
شیشے کے اس طرف سے میں سب کو تک رہا ہوںمرنے کی بھی کسی کو فرصت نہیں ہے مجھ میں
چور کر بھی چکے دل کے شیشے کو وہاپنی ہمت ہے پھر چوٹ کھاتے ہیں ہم
ٹھیس لگی ہے کیسی دل پر ہم سے کھنچے سے رہتے ہوآخر پیارے آیا کیسے اس شیشے میں بال کہو
اک ذہن پریشاں میں خواب غزلستاں ہےپتھر کی حفاظت میں شیشے کی جوانی ہے
لبالب شیشۂ تہذیب حاضر ہے مے لا سےمگر ساقی کے ہاتھوں میں نہیں پیمانۂ الا
میرے شیشے میں اتر آئی ہے جو شام فراقوہ کسی شہر نگاراں کی پری لگتی ہے
آسودگی سے دل کے سبھی داغ دھل گئےلیکن وہ کیسے جائے جو شیشے میں بال ہے
حالات سے خوف کھا رہا ہوںشیشے کے محل بنا رہا ہوں
کیوں وہ خود کو نظر نہیں آتاکیوں ہے شیشے میں بال مت پوچھو
توڑے جاتے ہیں جو شیشےوہ نوکیلے ہو جاتے ہیں
ساقی تری شراب جو شیشے میں تھی پڑیساغر میں آ کے اور بھی سانچے میں ڈھل گئی
پیار کا گیت اندھیروں پہ اجالوں کی پھواراور نفرت کی صدا شیشے پہ پتھر برسے
محتسب آج تو مے خانے میں تیرے ہاتھوںدل نہ تھا کوئی کہ شیشے کی طرح چور نہ تھا
شیشے کی سلائی میں کالے بھوت کا چڑھنابام کاٹھ کا گھوڑا نیم کانچ کی گولی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books