aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हुनर"
سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغفسو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں
اک ہنر ہے جو کر گیا ہوں میںسب کے دل سے اتر گیا ہوں میں
ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہےجس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا
جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوںرائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں
ہنر مندی سے اپنی دل کا صفحہمری جاں تم نے سادہ کر لیا کیا
میں بھی اسے کھونے کا ہنر سیکھ نہ پایااس کو بھی مجھے چھوڑ کے جانا نہیں آتا
کیا مل گیا ضمیر ہنر بیچ کر مجھےاتنا کہ صرف کام چلاتا رہا ہوں میں
عشق نے سارے سلیقے بخشےحسن سے کسب ہنر کیا کرتے
دلیلوں سے دوا کا کام لینا سخت مشکل ہےمگر اس غم کی خاطر یہ ہنر بھی سیکھنا ہوگا
زندگی دی ہے تو جینے کا ہنر بھی دیناپاؤں بخشیں ہیں تو توفیق سفر بھی دینا
میں نے اس جان بہاراں کو بہت یاد کیاجب کوئی پھول مری شاخ ہنر پر نکلا
کچھ دیکھ رہے ہیں دل بسمل کا تڑپناکچھ غور سے قاتل کا ہنر دیکھ رہے ہیں
اگر پلک پہ ہے موتی تو یہ نہیں کافیہنر بھی چاہئے الفاظ میں پرونے کا
بھرے ہیں تجھ میں وہ لاکھوں ہنر اے مجمع خوبیملاقاتی ترا گویا بھری محفل سے ملتا ہے
طنز و طعنہ و تہمت سب ہنر ہیں ناصح کےآپ سے کوئی پوچھے ہم نے کیا برائی کی
میں ہنر مند رنگ ہوں میں نےخون تھوکا ہے داد پائی ہے
اب جا کے کچھ کھلا ہنر ناخن جنوںزخم جگر ہوئے لب و رخسار کی طرح
محبت اک نہ اک دن یہ ہنر تم کو سکھا دے گیبغاوت پر اترنا اور خود مختار ہو جانا
کتنا دشوار تھا دنیا یہ ہنر آنا بھیتجھ سے ہی فاصلہ رکھنا تجھے اپنانا بھی
ہم کہاں کے دانا تھے کس ہنر میں یکتا تھےبے سبب ہوا غالبؔ دشمن آسماں اپنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books