aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "but"
اک کھیل ہے اورنگ سلیماں مرے نزدیکاک بات ہے اعجاز مسیحا مرے آگے
بت بھی رکھے ہیں نمازیں بھی ادا ہوتی ہیںدل مرا دل نہیں اللہ کا گھر لگتا ہے
سورج میں لگے دھبا فطرت کے کرشمے ہیںبت ہم کو کہیں کافر اللہ کی مرضی ہے
یا رب مجھے محفوظ رکھ اس بت کے ستم سےمیں اس کی عنایت کا طلب گار نہیں ہوں
صبح تک وجہ جاں کنی تھی جو باتمیں اسے شام ہی کو بھول گیا
ہے عاشقی میں رسم الگ سب سے بیٹھنابت خانہ بھی حرم بھی کلیسا بھی چھوڑ دے
کسی طرح جو نہ اس بت نے اعتبار کیامری وفا نے مجھے خوب شرمسار کیا
پرستش کی یاں تک کہ اے بت تجھےنظر میں سبھوں کی خدا کر چلے
کعبے میں مسلمان کو کہہ دیتے ہیں کافربت خانے میں کافر کو بھی کافر نہیں کہتے
یارب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے مری باتدے اور دل ان کو جو نہ دے مجھ کو زباں اور
یہ مے کدہ ہے وہ مسجد ہے وہ ہے بت خانہکہیں بھی جاؤ فرشتے حساب رکھتے ہیں
طاق ابرو میں صنم کے کیا خدائی رہ گئیاب تو پوجیں گے اسی کافر کے بت خانے کو ہم
آنکھوں سے حیا ٹپکے ہے انداز تو دیکھوہے بو الہوسوں پر بھی ستم ناز تو دیکھو
آخر کوئی صورت بھی تو ہو خانۂ دل کیکعبہ نہیں بنتا ہے تو بت خانہ بنا دے
دیکھا ہے بت کدے میں جو اے شیخ کچھ نہ پوچھایمان کی تو یہ ہے کہ ایمان تو گیا
بات کرنی ہے بات کون کرےدرد سے دو دو ہاتھ کون کرے
پھرے بت کدے سے تو اے اہل کعبہپھر آ کر تمہارے قدم دیکھتے ہیں
یوں تکبر نہ کرو ہم بھی ہیں بندے اس کےسجدے بت کرتے ہیں حامی جو خدا ہوتا ہے
چھوڑوں گا میں نہ اس بت کافر کا پوجناچھوڑے نہ خلق گو مجھے کافر کہے بغیر
روکا انا نے کاوش بے سود سے مجھےاس بت کو اپنا حال سنانے نہیں دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books