aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "darzii"
یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیںوفا داری کا دعویٰ کیوں کریں ہم
خیاط نفس کا ہے بجا کوچدرزی کا ہے کیا مقام کیا کوچ
خال جس نے نوازؔ ادھیڑی ہے وہ ہی درزی ہے میرے پیکر کاوو ہی گن کر بتائے گا تم کو کتنے پیوند ہیں مرے تن پر
سارے درزی کپڑے کاٹا کرتے ہیںانساں کے ٹکڑے کر جائے جادوگر
ٹھیک آتا نہیں مجھ پر کوئی دنیا کا لباسآسماں والے مری ناپ کے درزی کے بغیر
بھرم کھل جائے ظالم تیرے قامت کی درازی کااگر اس طرۂ پر پیچ و خم کا پیچ و خم نکلے
اب کے بہار نے بھی کیں ایسی شرارتیں کہ بسکبک دری کی چال میں تیرا خرام رکھ دیا
لوگ نہیں ڈرتے رب سےتم لوگوں سے ڈرتی ہو
شہ بے خودی نے عطا کیا مجھے اب لباس برہنگینہ خرد کی بخیہ گری رہی نہ جنوں کی پردہ دری رہی
ہو رہا ہے جہان میں اندھیرزلف کی پھر سرشتہ داری ہے
کیوں مری غم خوارگی کا تجھ کو آیا تھا خیالدشمنی اپنی تھی میری دوست داری ہائے ہائے
تماشا کہ اے محو آئینہ داریتجھے کس تمنا سے ہم دیکھتے ہیں
شق ہو گیا ہے سینہ خوشا لذت فراغتکلیف پردہ داری زخم جگر گئی
شرمندہ ترے رخ سے ہے رخسار پری کاچلتا نہیں کچھ آگے ترے کبک دری کا
بنایا عشق نے دریائے ناپیدا کراں مجھ کویہ میری خود نگہداری مرا ساحل نہ بن جائے
ہے مکیں کی پا داری نام صاحب خانہہم سے تیرے کوچے نے نقش مدعا پایا
گھر کے باہر ڈھونڈھتا رہتا ہوں دنیاگھر کے اندر دنیا داری رہتی ہے
وضع داری تو بزرگوں کی امانت ہے مگراب یہ بکتے ہوئے زیور نہیں دیکھے جاتے
میں نے دریا سے سیکھی ہے پانی کی یہ پردہ داریاوپر اوپر ہنستے رہنا گہرائی میں رو لینا
یہ اچھی پردہ داری ہے یہ اچھی رازداری ہےکہ جو آئے تمہاری بزم میں دیوانہ ہو جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books