aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taraf"
اس کی وہ جانے اسے پاس وفا تھا کہ نہ تھاتم فرازؔ اپنی طرف سے تو نبھاتے جاتے
لاکھ تلواریں بڑھی آتی ہوں گردن کی طرفسر جھکانا نہیں آتا تو جھکائیں کیسے
ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہےجس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا
ابھی اس طرف نہ نگاہ کر میں غزل کی پلکیں سنوار لوںمرا لفظ لفظ ہو آئینہ تجھے آئنے میں اتار لوں
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہےکہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں
وہ ہماری طرف نہ دیکھ کے بھیکوئی احسان دھر گیا ہوگا
آسمانوں کی طرف پھینک دیا ہے میں نےچند مٹی کے چراغوں کو ستارہ کر کے
بدن میں ایک طرف دن طلوع میں نے کیابدن کے دوسرے حصے میں رات ہو گئی ہے
میں کہاں جاؤں کروں کس سے شکایت اس کیہر طرف اس کے طرفدار نظر آتے ہیں
ہر طرف دیوار و در اور ان میں آنکھوں کے ہجومکہہ سکے جو دل کی حالت وہ لب گویا نہیں
ایک اک کر کے ہوئے جاتے ہیں تارے روشنمیری منزل کی طرف تیرے قدم آتے ہیں
سرخ اور سبز وادیوں کی طرفوہ مرے ساتھ چل رہی ہوگی
حشر میں کون گواہی مری دے گا ساغرؔسب تمہارے ہی طرفدار نظر آتے ہیں
چاند ستارے پھول پرندے شام سویرا ایک طرفساری دنیا اس کا چربہ اس کا چہرا ایک طرف
یہ کس خوشی کی ریت پر غموں کو نیند آ گئیوہ لہر کس طرف گئی یہ میں کہاں سما گیا
پسینے بانٹتا پھرتا ہے ہر طرف سورجکبھی جو ہاتھ لگا تو نچوڑ دوں گا اسے
ایک بے چہرہ سی امید ہے چہرہ چہرہجس طرف دیکھیے آنے کو ہے آنے والا
شور یوں ہی نہ پرندوں نے مچایا ہوگاکوئی جنگل کی طرف شہر سے آیا ہوگا
سارے رشتے تباہ کر آیادل برباد اپنے گھر آیا
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books