aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "udaasii"
تجھ سے جب مل کر بھی اداسی کم نہیں ہوتیتیرے بغیر گزارا کیسے ہو سکتا ہے
کسے خبر ہے کہ عمر بس اس پہ غور کرنے میں کٹ رہی ہےکہ یہ اداسی ہمارے جسموں سے کس خوشی میں لپٹ رہی ہے
میں نے دنیا سے الگ رہ کے بھی دیکھا جوادؔایسی منہ زور اداسی کی دوا کچھ بھی نہیں
میں جنگلوں کی طرف چل پڑا ہوں چھوڑ کے گھریہ کیا کہ گھر کی اداسی بھی ساتھ ہو گئی ہے
روح پیاسی کہاں سے آتی ہےیہ اداسی کہاں سے آتی ہے
بن کے خوشبو کی اداسی رہیے دل کے باغ میںدور ہوتے جائیے نزدیک آتے جائیے
تمہاری شاعری کیا ہے برا بھلا کیا ہےتم اپنے دل کی اداسی کو گانے لگتے ہو
بہت دنوں سے ہے دل اپنا خالی خالی ساخوشی نہیں تو اداسی سے بھر گئے ہوتے
ایک اداسی کے جزیرے پہ ہوں اشکوں میں گھرامیں نکل جاؤں اگر خشک گزر گاہ ملے
سخن میرا اداسی ہے سر شامجو خاموشی پہ طاری ہو گئی ہے
محبت چار دن کی اور اداسی زندگی بھر کییہی سب دیکھتا ہے اور کبیراؔ رونے لگتا ہے
اداسی اور بڑھتی جا رہی تھیوہ چہرہ بجھ رہا تھا یاد ہوگا
میں رخصت ہو رہا ہوں پر تمہاریاداسی ہو گئی ہے ملتوی کیا
اداسی آسماں ہے دل مرا کتنا اکیلا ہےپرندہ شام کے پل پر بہت خاموش بیٹھا ہے
ہمارے گھر کی دیواروں پہ ناصرؔاداسی بال کھولے سو رہی ہے
ایسا کچھ ہے بھی نہیں جس سے تجھے بہلاؤںیہ اداسی بھی مسلسل نہیں دیکھی جاتی
آج بھی ہے تری دوری ہی اداسی کا سببیہ الگ بات کہ پہلی سی نہیں کچھ کم ہے
کوئی خودکشی کی طرف چل دیااداسی کی محنت ٹھکانے لگی
جو عطا ہو وصال جاناں کیوہ اداسی کمال کی ہوگی
نہ جانے کتنے غموں کو پینے کے بعد تابش چڑھی اداسیکسی نے ایسے میں آ کے ہم کو ہنسا دیا تو برا لگے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books