aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zabah"
دیکھوں ہوں یوں میں اس ستم ایجاد کی طرفجوں صید وقت ذبح کے صیاد کی طرف
ذبح کرنا ہی مجھے تم کو ہے منظور اگرمیں بھی حاضر ہوں مری جان اٹھو بسم اللہ
لہو مرا تری تلوار سے ملا ایساکہ ناگوار پس ذبح بھی جدائی ہے
کیجئے ذبح کھینچیے خنجرلیجئے یہ گناہ گار آیا
ذبح کرنے کوں ناحق بے کسوں کےبتا تیری کمر یہ کن کسائی
بولتے کیوں نہیں مرے حق میںآبلے پڑ گئے زبان میں کیا
میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوںکاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے
یہ کیا عذاب ہے سب اپنے آپ میں گم ہیںزباں ملی ہے مگر ہم زباں نہیں ملتا
میں چپ تھا تو چلتی ہوا رک گئیزباں سب سمجھتے ہیں جذبات کی
اک شخص کر رہا ہے ابھی تک وفا کا ذکرکاش اس زباں دراز کا منہ نوچ لے کوئی
رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہوہم سخن کوئی نہ ہو اور ہمزباں کوئی نہ ہو
بات پر واں زبان کٹتی ہےوہ کہیں اور سنا کرے کوئی
جو اک خدا نہیں ملتا تو اتنا ماتم کیوںیہاں تو کوئی مرا ہم زباں نہیں ملتا
تمہیں پتا تو چلے بے زبان چیز کا دکھمیں اب چراغ کی لو ہی نہیں بناؤں گا
مانند خامہ تیری زباں پر ہے حرف غیربیگانہ شے پہ نازش بے جا بھی چھوڑ دے
زبان خار سے نکلی صدائے بسم اللہجنوں کو جب سر شوریدہ پر سوار کیا
وہی اک خموش نغمہ ہے شکیلؔ جان ہستیجو زبان پر نہ آئے جو کلام تک نہ پہنچے
پتھروں میں بھی زباں ہوتی ہے دل ہوتے ہیںاپنے گھر کے در و دیوار سجا کر دیکھو
نظر تغافل یار کا گلہ کس زباں سیں بیاں کروںکہ شراب صد قدح آرزو خم دل میں تھی سو بھری رہی
ہم نے رنجش میں یہ نہیں سوچاکچھ سخن تو زباں کے تھے ہی نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books