Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اندھ وشواس

نوشابہ خاتون

اندھ وشواس

نوشابہ خاتون

MORE BYنوشابہ خاتون

    مجھے اس کا لونی میں آئے زیادہ دن نہیںہوئے تھے اس لیے آس پاس والوں سے ابھی تک راہ و رسم استوار نہیں ہوئی تھی۔ وقت گزاری کے لیے میں سارا دن پڑا اخبار پڑھتا رہتایا کسی رسالے کا مطالعہ کرتا رہتا۔ کبھی کبھی میری نظریں سامنے والے فلیٹ کی طرف اٹھ جاتیں کیونکہ ادھر ہونے والا شور و غل مجھے اس طرف متوجہ ہونے پر مجبور کر دیتا تھا۔ شروع شروع میں یہ شور شرابا مجھ کو بہت گراں گزرتا۔ کبھی ایسا ہوتا کہ بچوں کی چیخ پکار سے میں سوتے میں چونک کراٹھ جاتا۔ عجیب مصیبت تھی سوچتا یہ میں کہاں آ پھنسا۔ دل چاہتا اسی وقت گھر چھوڑ دوں۔ لیکن دوسرا مکان تلاش کرنا آسان نہ تھا اور اس وقت میری جھلّا ہٹ انتہا کو پہنچ جاتی جب صبح صبح میں میٹھی نیند کے مزے لے رہا ہوتا تبھی سامنے کے فلیٹ سے آتی ہوئی پاٹھ اور شنکھ کی آوازیں میرے خوشگوار خواب کے سارے مزے کرکرے کر دیتیں۔ نینداچٹ جاتی تو میں بالکونی میں جاکر کھڑا ہو جاتا۔ سامنے لڈو اور پھلوں سے بھری تھالی رکھی ہوتی۔ ایک تلک دھاری پنڈت زور زور سے اشلوک پڑھ رہا ہوتا او راصلی گھی کی اشتہا انگیز خوشبو پوری فضا میں پھیلی ہوتی۔ اس فلیٹ میں تقریباً ایک درجن سے زیادہ افراد رہتے تھے۔ لڑکے لڑکیوں سے گھر بھرا پڑا تھا۔ لڑکیاں ساری بڑی تھیں جن میں بعض جوانی کی حدود میں داخل ہو چکی تھیں۔ بعض ان حدود کو چھو رہی تھیں۔ انھی میں ایک لڑکی کا نام لبلی تھا۔ غالباً یہ لولی کی بگڑی ہوئی شکل تھی۔ وہ اپنی سب بہنوں میں بہتر تھی۔ ویسے خوبصورت کہے جانے کی مستحق نہ تھی۔ لیکن اپنے نام کے حساب سے پیاری ضرور تھی اور ہر پیاری شے تو جہ طلب ہوتی ہے اس لیے میری نظریں بار بار اس پر جا کر ٹک جاتیں۔ پھر رفتہ رفتہ میں اس ماحول کا عادی ہوتا گیا۔ زندگی اپنے معمول پر آتی گئی۔ میرا آدھا وقت کالج میں گزر تا اور آدھا وقت گھر پراورچونکہ ابھی نئی نئی تقرری ہوئی تھی تو لکچر دینے کے لیے مجھے خاصی تیاری کرنی پڑتی تھی۔ میں اسی میں مشغول رہتا۔ شور وغل اور ہنگامہ بدستور ویساہی تھا لیکن چونکہ اب میں اس کا عادی ہو چکا تھا۔ لہٰذا میرے شب و روز کے معمول پر یہ زیادہ اثرا نداز نہیں ہوتا۔

    ادھر کئی دنوں سے سامنے کے فلیٹ میں بڑی شانتی تھی۔ مجھے اس خاموشی کی وجہ سمجھ میں نہیں آ رہی تھی۔ اتفا ق سے ایک دن کالج سے آرہا تھا تو وہیں پنڈت نظر آ گیا۔ میں نے کہا۔

    “کہئے پنڈت جی! سب کشل منگل تو ہے نا؟ کئی دنوں سے درشن نہیں دیئے؟“

    وہ حیرت سے مجھے دیکھنے لگا۔ میں نے کہا۔

    ”آپ مجھے نہیں جانتے لیکن میں آپ کو اچھی طرح جانتا ہوں اور صبح صبح آپ کا اشلوک سن کر تو میں دھنیہ ہوجاتا ہوں۔ آخر کئی دنوں سے کہاں غائب تھے؟“

    ”دراصل لڑکی کو تیرتھ استھان لے جایا گیا۔ بڑے بڑے گیانی پنڈت اوجھا سے جھاڑ پھونک اور تعویذ گنڈا دلوانے کے لیے۔“

    “کون لڑکی؟“

    ”وہی جس پر بھوت آتا ہے۔“

    ”اوہ! گو یا آپ بھوت اتارنے میں ناکام رہے۔ ویسے آپ کتنے دنوں سے یہ کام کر رہے ہیں؟“

    ”وہ تو جب سے ہوش سنبھالا ہے تب ہی سے۔ یہ تو میرا خاندانی پیشہ ہے۔“ اس نے بڑے فخر سے کہا۔

    ”ایسے کام نہیں چلےگا پنڈت جی کچھ اور دھیان گیان پراپت کیجیے۔”

    پنڈت نے تو اپنی راہ لی او رمیں دیر تک یہ سوچتا رہا کہ ہو نہ ہو یہ بھوت والی لڑکی لولی ہی ہے کیونکہ وہ کچھ دنوں سے نظر نہیں آ رہی ہے۔

    پھر گرمیوں کی چھٹی میں گھر چلا گیا۔ وہاں تقریباً دو ماہ میرا قیام رہا۔ اس درمیان اکثر لولی کی معصوم صورت میرے ذہن کے پر دے پر ابھر آتی۔ نہ جانے اس بیچاری کا کیا حشر ہوا۔ بھوت پریت پر تو مجھے یقین نہیں لیکن کوئی نہ کوئی افتاد اس پر ضرور آ پڑی ہے۔ چھٹی گزار کر جب میں واپس آیا تو حسب سابق اکثر میں بالکونی میں آکر کھڑا ہو جاتا اور غیرارادی طور پر میری نظر اس فلیٹ کی طرف اٹھ جاتی لیکن لولی کہیں نظر نہ آتی۔

    ایک رات میں گہری نیند میں سویا ہوا تھا کہ کسی کے رونے کی آواز سے میر ی آنکھیں کھل گئیں۔ ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی کسی کو زور زور سے مار رہا ہو کیونکہ رونے کی آواز دردناک چیخ میں تبدیل ہوتی جا رہی تھی۔ میںنے اس طرف سے اپنا دھیان ہٹاکر پھر سے سونے کی کوشش کی لیکن کافی دیر تک مجھے نیند نہیں آئی۔

    اس دن کے بعد سے تو یہ آواز رات کے سناٹے کو چیر تی ہوئی روز ہی سنائی دینے لگی۔آواز کی سمت کا اندازہ کر کے میرا دل بےچین ہوجاتا۔ بچپن سے سنتا آیا تھا کہ اکثرجوان لڑکیوں پر بھوت کا سایہ ہو جاتا ہے اور عموماً رات کے و قت جب بھوت اسے اپنے خوفنا ک پنجوں میں جکڑ لیتا ہے تو وہ رونے لگتی ہے۔ پھر اسے لات اور جوتوں سے مار مار کر بھگانا پڑتا ہے۔ یہ خیال آتے ہی میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے او رمیں بڑے ہی دکھ سے سوچنے لگتا کہ اکیسویں صدی میں جبکہ دنیا ترقی کی طرف گامزن ہے کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کی اس مشینی دور میں جہالت کا یہ عالم۔

    یہ ملا پنڈت کچھ ساد ہ لوح او رمعصوم لوگوں کو جہالت کا پاٹھ پڑا کر اپنا الو سیدھا کرتے ہیں اور دونوں ہاتھوں سے انھیں لوٹتے ہیں۔

    پھر ایک دن میں نے ایک عجیب تماشاد یکھا۔ کئی پنڈت لڑکی کو گھیرے میں لیے ہوئے تھے۔ اس کے بال کھول دیئے گئے تھے اور اسے ایک کالا لباس پہنا دیا گیا تھا۔ وہ لوگ کچھ پڑھ پڑھ کر اس کے کانوں میں پھونک رہے تھے۔ ساتھ ہی ساتھ کچھ پوچھتے بھی جارہے تھے۔ لڑکی نہیں کے اشارے میں سرہلا رہی تھی۔ کرب کے آثار اس کے چہرے پر نمایاں تھے۔ پھر ان کی آواز تیز ہوتی گئی۔

    “بول کیا چاہتا ہے؟ کنیا کو چھوڑےگا کہ نہیں کیا بھینٹ لےگا؟” ایک پنڈتاٹھ کر کھڑا ہو گیا۔ یہ ایسے نہیں مانےگا۔ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔ “اتنا کہہ کر اس نے نیم کی بڑی سی چھڑیاٹھائی اور اسے لڑکی کی پیٹھ پر توڑنا شروع کر دیا۔ لڑکی نڈھال ہو کر ایک طرف لڑھک گئی۔ وہ شاید بے ہوش ہوگئی تھی۔ میری نگاہیںجوا یک پل کے لیے بھی ادھر سے ہٹ نہیں رہی تھیں، اس اذیت ناک منظر کی تاب نہ لا کر جھٹ بند ہوگئیں۔ یہ منظر بڑا ہی انوکھا اور دردناک تھا۔

    ایک شام میں ادھر سے گزر ہا تھا تو دیکھا کئی آدمی لولی کو پکڑکر گاڑی میں بٹھا رہے تھے۔ اسے دیکھ کر ایک لمحہ کے لیے میرا دل دھڑکنا بھول گیا۔ ایسا لگا جیسے کوئی خزاں رسیدہ زرد پھول ہو۔ کیا یہ وہی لولی ہے جس کے چہرے پر شفق پھوٹتی تھی؟ اب نہ وہ روپ تھا نہ رنگ۔ جسم سوکھ کر کانٹا ہو گیا تھا جس میںکوئی حلاو ت باقی نہ رہی تھی۔ شاید اسے ہاسپیٹل لے جایا رہا تھا۔ انھیں عقل تو آئی تھی لیکن دیر سے اور بالآخر وہی ہو اجس کا مجھے اندیشہ تھا۔ لولی اندھ وشواس کی بھینٹ چڑھ گئی۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے