بے خیالی میں کھڑکی سے دیکھنا
آخر یہ بہار کے دن جو سرپر چلے آرہے ہیں ہم ان کا کیا کریں؟ آج سویرے سویرے آسمان کا رنگ مٹیالا تھا لیکن اب اگر آپ کھڑکی پر جاتے ہیں تو آپ کو تعجب ہوتا ہے اور آپ دریچے کے کھٹکے پر اپنا رخسار رکھ دیتے ہیں۔
سورج ڈوب چلا ہے۔ لیکن نیچے وہ آپ کو ایک ننھی بچی کا چہرہ دمکاتا نظر آتا ہے جو ادھر ادھر دیکھتی ہوئی گھوم رہی ہے اور ٹھیک اسی وقت آپ پیچھے سے اس کی طرف بڑھتے ہوئے ایک آدمی کی پرچھائیں سے اس کو گہناتے دیکھتے ہیں۔
اور پھر آدمی آگے نکل جاتا ہے اور ننھی بچی کا چہرہ دمک اٹھتا ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.