ایک چھوٹی سی کہانی
’’افسوس!‘‘ چوہے نے کہا، ’’دنیا روزبروز چھوٹی ہوتی جارہی ہے۔ شروع شروع میں تو یہ اتنی بڑی تھی کہ مجھے خوف آتا تھا۔ میں بھاگتا رہا، بھاگتا رہا، اور جب آخر کار مجھ کو دور پرداہنے بائیں دیواریں دکھائی دینے لگیں تو میں بہت خوش ہوا تھا۔ لیکن یہ لمبی دیواریں اس قدر تیزی سے تنگ ہوئی ہیں کہ سرکتے سرکتے اب میں آخری کوٹھری میں آپہنچا ہوں، اور اس کوٹھری کے اس سرے پر چوہے دان لگا ہوا ہے جس میں مجھ کو داخل ہونا ہی پڑے گا۔‘‘
’’تم کو صرف اپنا رخ بدل دینا ہے۔‘‘ بلی نے کہااور اسے کھاگئی۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.