Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گاڈ سیو دا کنگ

سبین علی

گاڈ سیو دا کنگ

سبین علی

MORE BYسبین علی

    اس کے اطراف میں گھیرا تنگ کیا جا رہا تھا۔ چاروں طرف ڈھول باجوں اور سنگینوں سے لیس لاٹھیوں نے اسے گھیرے میں لیا ہوا تھا۔ مگر وہ اپنے چھ بچوں کو مدتوں سے شروع کی گئی کہانی مکمل سنا دینا چاہتا تھا۔ کہانیاں اتنی آسانی سے کبھی مکمل نہیں ہوتیں۔ شیر اور چوہے سے لےکر خوب صورت بارہ سنگھے اور دو سینگوں والے فاتح سے لیکر ان ایب اوریجنلز تک جن کی قدر کبھی کانگرو کے برابر بھی نہ رہی تھی۔

    ناااااا انگوووو ونیااااا بیگی تھی بابااااا

    سی تھی اووم انگووونیاااااا

    انگووونیاااااا

    بھاگتے بھاگتے اس کا سانس پھول چکا تھا۔

    پانچ سمندروں پر حکمرانی کا خواب۔۔۔ نہیں نہیں۔۔۔ وہ خواب نہیں تھا حرص تھی، تجارت کی منافع کی منڈی کی حرص تھی۔

    وہی حرص جو ایک گدھے کو ہری گھاس کی چاہ میں گھنے جنگل میں گھیر لاتی ہے۔ مگر وہ گدھے نہ تھے وہ لومڑی سے زیادہ شاطر، کی یا سے زیادہ سیانے اور ریٹل سے زیادہ خطرناک تھے۔

    انہوں نے مغرب سے لے کر مشرق تک کوئی قطعہ ارض نہ چھوڑا جہاں اپنے نوکیلے پنجوں کے نشان ثبت نہ کیے ہوں۔

    ان کے سفینے جس ساحل پر بھی لنگر انداز ہوتے وہ بستیان تاراج ہو جاتیں۔ وہاں بسنے والے انسان چرند پرند حیوان سبھی انواع اتنی تیزی سے معدوم ہونے لگتیں کہ صدیوں نے ایسے سانحے نہ دیکھے ہوں گے۔

    تیروں کی بوچھاڑ شروع ہو چکی تھی۔

    سیو نگوبا اااا۔۔۔

    لاشوں کی بنیاد پر نئی کالونیاں تعمیر ہوتیں اوہ گاڈ سیو۔۔۔

    گاڈسیو دا۔۔۔ پورا براعظم اجاڑ دو۔ نئی بستیاں بسائی جائیں گی جس میں مہذب اقوام بسیرا کریں گی۔ چند سکے انعام ایک جان کا۔۔۔ گاڈ سیو۔۔۔ یہ جاندار کانگرو سے بھی بدتر نکما اور فالتو ہے۔ شوٹ ہم۔

    کالے پانی بھیج دو۔

    گاڈ سیو دا۔۔۔

    ہر صحت مند کو فوج میں جبری بھرتی کرو۔

    اس سیارے کی سب سے خونیں جنگی لڑی جانے والی ہے۔

    غلہ محفوظ کرو ،قحط برپا کر دو

    گاڈ سیو دا کنگ۔۔۔ سفید خون کی بڑی قیمت ہے۔

    اس عورت نے بندوق تان لی تھی۔۔۔ تاحیات قید میں ڈال دو۔۔۔ گاڈ سیو۔۔۔

    بچا لاٶ یہ اپنا آدمی ہے۔

    کیا ہوا جو سرعام کسی غریب ملک کے دو تین بیکار انسان مار دیے؟

    ڈالر دو

    گاڈ سیو۔۔۔

    صرف انچاس ہزار ڈالر

    سیو نگوبااااا۔۔۔

    قاتل ہوں یا ڈینٹسٹ اپنے ملک لوٹ چکے۔

    سب قانونی دستاویزات مکمل تھیں

    لکیر پیٹو

    کف افسوس ملو ان گماشتے حکمرانوں پر۔۔۔ اس کے کانوں میں گاڈ سیو دا کنگ کی صدائیں صدیوں سے گونج رہی تھیں۔

    وہ صدائیں جو اسے معدوم کر دیں گی۔

    وہ کنگ نہیں تھا

    درندہ بھی نہ تھا

    کنگ وہی ہیں جن کے پاس کاغذ کے ٹکڑوں کو بھی سونے کے مماثل قرار دینے کی طاقت ہے۔

    پلک جھپکنے مین اس کرہ زمین کو نابود کر دینے کی طاقت۔۔۔ فضاٶں اور سمندروں پر دسترس کی طاقت

    کاغذ کے ٹکرے جیت گئے

    کنگ ہمیشہ بچا لیے جاتے ہیں۔

    اور جانور ان کا کیا ہے؟

    نااا انگونیا بیگی تھا ابابا

    گھیرا مکمل ہو چکا تھا۔

    کہانی کا اختتام کبھی نہیں ہوتا۔

    ریسٹ ان پیس سیسل۔۔۔

    گاڈ سیو دا کنگ۔

    سیو نگوبا

    پس نوشت: افریقی لوگ گانے کا اردو مفہوم

    نااااا انگوووو ونیااااااااا بیگی تھی بابااااا

    (بابا یہاں ایک شیر آ رہا ہے )

    سی تھی اووم انگووونیاااااا

    انگووونیاااااا

    (اوہ ہاں یہ ایک شیر ہی ہے)

    سیو نگوبا

    (ہم فتح کرنے جا رہے ہیں)

    نااا انگونیا بیگی تھا ابابا

    (یہاں ایک شیر ہے بابا)

    گاڈ سیو دا کنگ برطانیہ کا قومی ترانہ رہا ہے اور اس کے علاوہ یہ برطانیہ کے زیر قبضہ کئی نو آبادیاتی ممالک کا بھی یہ قومی ترانہ رہا۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے