پاس سے گزرنے والے
جب آپ رات کو کسی سڑک پر ٹہلنے کے لیے نکلتے ہیں اور خاصے فاصلے پر سے دکھائی دیتا ہوا۔۔۔ اس لیے کہ سڑک پہاڑی کو جاتی ہے اور پورا چاند نکلا ہوا ہے۔۔۔ ایک آدمی دوڑتا ہوا آپ کی سمت آتا ہے تو آپ اسے پکڑ نہیں لیتے۔ اگر وہ کوئی ناتواں شکستہ حال انسان ہے تب بھی نہیں، اگر کوئی اس کے پیچھے شور مچاتا ہوا دوڑ رہا ہے تب بھی نہیں۔ آپ اس کو نکل جانے دیتے ہیں۔
اس لیے کہ رات کا وقت ہے، اور اگر آپ کے سامنے سڑک چاندنی میں پہاڑی کو جاتی ہے تو اس میں آپ کیا کریں۔ اور علاوہ بریں ہوسکتا ہے کہ ان دونوں نے یہ بھاگ دوڑ محض تفریحاً شروع کی ہو، یا شاید وہ دونوں مل کر کسی تیسرے کا پیچھا کر رہے ہوں، شاید پہلا والا آدمی بے قصور ہو اور دوسرا والا اس کو قتل کرنا چاہتا ہو اور آپ اس کی اعانت کر بیٹھیں، شاید ان دونوں کو ایک دوسرے کی خبر بھی نہ ہو اور وہ سونے کے لیے اپنے اپنے گھروں کو لپکتے جارہے ہوں، شاید وہ دونوں آوارہ گردہوں، شاید پہلا والا آدمی مسلح ہو۔
اور بہرصورت کیا آپ کو تھک جانے کا حق نہیں ہے؟ کیا آپ بے تحاشا شراب نہیں پیتے رہے ہیں؟ آپ شکر کرتے ہیں کہ دوسرا والا آدمی آپ کی نظروں سے کب کا اوجھل ہوچکا ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.