Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بسمل عظیم آبادی کے 10 منتخب شعر

عظیم آباد کے نامور شاعر، مشہور زمانہ شعر ’سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے / دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے‘ کے خالق

سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے

دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے

بسمل عظیم آبادی

تم سن کے کیا کرو گے کہانی غریب کی

جو سب کی سن رہا ہے کہیں گے اسی سے ہم

بسمل عظیم آبادی

ہو نہ مایوس خدا سے بسملؔ

یہ برے دن بھی گزر جائیں گے

بسمل عظیم آبادی

مجبوریوں کو اپنی کہیں کیا کسی سے ہم

لائے گئے ہیں، آئے نہیں ہیں خوشی سے ہم

بسمل عظیم آبادی

اللہ تیرے ہاتھ ہے اب آبروئے شوق

دم گھٹ رہا ہے وقت کی رفتار دیکھ کر

بسمل عظیم آبادی

ایک دن وہ دن تھے رونے پہ ہنسا کرتے تھے ہم

ایک یہ دن ہیں کہ اب ہنسنے پہ رونا آئے ہے

بسمل عظیم آبادی

جرأت شوق تو کیا کچھ نہیں کہتی لیکن

پاؤں پھیلانے نہیں دیتی ہے چادر مجھ کو

بسمل عظیم آبادی

بسملؔ بتوں کا عشق مبارک تمہیں مگر

اتنے نڈر نہ ہو کہ خدا کا بھی ڈر نہ ہو

بسمل عظیم آبادی

کہاں قرار ہے کہنے کو دل قرار میں ہے

جو تھی خزاں میں وہی کیفیت بہار میں ہے

بسمل عظیم آبادی

کیا کریں جام و سبو ہاتھ پکڑ لیتے ہیں

جی تو کہتا ہے کہ اٹھ جائیے مے خانے سے

بسمل عظیم آبادی

Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar

Register for free
بولیے