میری نظم
میری ماں کو میری نظم سمجھ نہیں آئی
گرچہ وو میری مادری زباں میں لکھی ہوئی تھی
وہ تو صرف یہ سمجھی
میرے بیٹے کی روح کو کچھ غم ہے
لیکن میرے ہوتے ہوئے بھی
اس کے پاس کہاں سے آیا غم؟
نظر گڑا کے دیکھی
میری ان پڑھ ماں نے میری نظم
دیکھو لوگو
کوکھ کے جائے
چھوڑ کے ماں کو
کاغذ سے دکھ کہتے ہیں
میری ماں نے اس کاغذ کو اٹھا کے لگا لیا سینہ سے
خبرے یوں ہی
کچھ قریب آ جائے میرے
میرا جایا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.