Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

چھوڑے ہوئے گھر کا گیت

پابلو نیرودا

چھوڑے ہوئے گھر کا گیت

پابلو نیرودا

MORE BYپابلو نیرودا

    لو اب الوداع

    میرے گھر

    کیا معلوم ہم کب ملیں گے

    کل یا کسی اور دن

    کچھ دنوں باد یا بہت دنوں باد

    ایک اور سفر درپیش ہے

    لیکن اس دفعہ ہی تجھ سے ضرور کہوں گا

    کہ ہم نے تیرے پتھر کے سینے کو

    بہت چاہا ہے

    تو نے کتنی سخاوت سے

    باورچی خانے کی آگ سے گرمی سے نوازا ہے

    تیری چھت

    جس سے بارش کی بوندیں

    انگوروں کی طرح ٹپکتی ہیں

    آسمان سے گرتی ہوئی موسیقی

    جب ہم تیری کھڑکیاں بند کرتے ہیں

    دم گھونٹنے والی بے وقت رات

    تیرے ہر کمرے پر چھا جائے گی

    اندھیرے میں ڈوبا ہوا

    تو پھر بھی جیتا جاگتا رہتا ہے

    وقت تیرے سر پر منڈلاتا رہتا ہے

    اور سیل کی گیلاہٹ آہستہ آہستہ تیری روح کو کھاتی چلی جاتی ہے

    کسی وقت

    کوئی چوہا کچھ کترتا ہے کاغذ سرکتے ہیں

    ایک ملفوف سرسراہٹ

    ایک بھٹکا ہوا کیڑا

    تھک کر کسی دیوار کے ساتھ لگ جاتا ہے

    اور جب بارش آتی ہے

    تو اس تنہائی میں

    چھت کے ٹپکنے کی آواز

    انسانی آواز کی طرح لگتی ہے

    جیسے کوئی رو رہا ہو

    فقط سایوں کو ہی

    مقفل گھروں کے راز کا علم ہے

    یا آوارہ ہوا کو

    موضوعات

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے