گدھ
ہر نکڑ پر پر کشش موقعوں کی
تم سجاتے ہو کامیاب دکانیں
مفاہمت کے تار پر چلتے ہوئے زندگی کو سنبھالتے وقت
تمہارے بے غیرت قدم ڈگمگاتے نہیں
اس چہل پہل اور بھیڑ میں تمہاری آنکھوں کے اس پار تمہارے عفریت
تمہارے ریزہ ریزہ وجود کو اٹھائے پھرتے ہیں
عذابوں سے بھری خار دار تنہائی
پتہ ہی نہیں چلتا تمہیں کہ کب کھو گئے چہرے تمہارے
تم تو جئے جاتے ہو گردن پر چڑھائے ہوئے کامیابی کے مکھوٹوں کے سہارے
ایک پل بھی ایسا نہیں جسے تم نے بویا ہو
تم تو ہر پل کے لٹیرے ہو دلال ہو
تمہارے لئے کرائے کے گیت گائے جاتے ہیں
تمہاری خاطر کرائے کے ہونٹ شرماتے ہیں
کامیاب چکلوں کے طاقت ور ٹھیکیدارو
اسی طرح جیتے ہو تم مفادات کے موٹے موٹے گدوں پر
سستے قسم کے تیز عطر کے تہذیبی پھاہے کانوں میں ٹھونس کر
مجھے نظر آ رہے ہیں تم پر آنکھیں گڑائے ہوئے
گدھوں کے فاقہ زدہ جھنڈ پہاڑی کے اس پار بیٹھے گھات لگائے ہوئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.