Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میرا بچہ

رایا ہارنک

میرا بچہ

رایا ہارنک

MORE BYرایا ہارنک

    رات میرا بچہ چلے آیا تھا

    وہی جو ابھی نامولود ہے

    میرے پاس آ کر میری آنکھیں تکتا رہا

    اور پوچھ بیٹھا اس کا باپ کہاں ہے

    میرے بیٹے اس کی آنکھیں بالکل تیرے جیسی تھیں

    اس کے ابرو کی لکیر ہو بہ ہو تیرے اور میرے جیسی ہی تھی

    لیکن وہ بار بار وہی ایک سوال کرتا رہا

    میرا باپ کہاں ہے

    میرے بیٹے تیرے باپ کو پہاڑوں کی آندھی لے اڑی

    میرے بیٹے تجھے وہ چھوڑ کر چلا گیا

    تیرا باپ کسی نا معلوم دیس میں ہے

    کسی سے کوئی غلطی سرزد ہوئی

    میرے ننھے لال اب تو کبھی پیدا نہ ہوگا

    میرا باپ کہاں ہے وہ پوچھتا رہا

    جو نہ کبھی جان سکا جان کیا ہوتی ہے

    میرا بیٹا کہاں گیا میں نے استفسار کیا

    جو کبھی زمین پر آیا ہی نہیں

    میں کہاں ہوں باپ نے سوال کیا

    جو کوہساروں کے پیچھے کہیں کھو گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے