اپنے عشق کا حال بیان کرنے کی
کبھی کوشش بھی نہ کرنا
کبھی بیان ہو نہیں سکتا کہ ہلکی نرم ہوا
نا دیدہ چپکے چپکے بہتی جاتی ہے
میں نے اپنی محبوب کو بتا دیا - راز عشق
میں نے اس پر کھول دیا
اپنے دل کا سب حال کہہ ڈالا
اور وہ لرزاں بر اندام سرد خوف سے زرد
اٹھ کر چلی گئی
اور جیسے ہی وہ میرے پاس سے اٹھی
اک مسافر کہیں سے آیا
نا دیدہ چپکے چپکے آیہ
اس نے ایک آہ بھری
اور میری محبوب کو اپنا کر لیا
- کتاب : ممتاز اقبال کی عطیہ کردہ ورڈ فائل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.