جیل
بدل گیا ہے میرے گھر کا پتا
میرے کھانے کا وقت
اور تبدیل ہو چکی ہے تمباکو کی مقدار
تبدیل ہو چکا ہے میرے کپڑوں کا رنگ
میرا چہرہ اور جلد
یہاں تک کہ وہ چاند
جو کبھی مجھے بہت پیارا لگتا تھا
اب وہ پہلے سے کہیں بڑا اور دل کش لگتا ہے
اب زمین کی مہک ہے خوشبو
اور فطرت کا ذائقہ ہے مٹھاس
یوں لگتا ہے میں اپنے پرانے گھر کی چھت پر ہوں
اور ایک نئے ستارے نے
خود کو جڑ لیا ہے میری آنکھوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.