کاغذ
میرے پاس تین ہزار پانچ سو چھ روپے ہیں
ان میں سے گیارہ سو کے
ایک سو ایک بیس کے
دس دس کے دس
بقیہ پانچ کے
ان میں صرف ایک روپے کا کاغذ ہے
جس پر خوب صورت نیلا نقش ہے
کسی کے دستخط ہیں
داہنی طرف سفید چاندی کے روپے کی تصویر
بائیں طرف سفیدہ جلی جگہ ہے
نیچے آٹھ ہندسوں والا نمبر
اوپر میرے دیش کا نام بھی ہے
پیچھے درمیان میں تیرہ رسم الخط ہیں
جس میں تم بھی پڑھ سکو گے
ایسے دو لفظ ہیں
ایک روٹی ملے گی کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.