کیا شے ہے وو مرد جس کے طالب ہیں
عورتوں میں
خواہش آسودہ کے خال و خد
کیا شے ہے وہ عورتیں جس کا مطالبہ کرتی ہیں
مردوں سے
خواہش آسودہ کے خال و خد
نگاہ الفت
متوحش کرتی ہے کہ وہ
آتش آگاندہ ہے
لیکن ملائم فریب کی آنکھ
چاہت کو غلام کر لیتی ہے
ملائم فریب اور سست بنیادی
عشق کے سب سے پیارے بھیس سب سے دل کش انداز
کو کوئی خود کو
بس ایک شادمانی کا پابند کر لے
وہ بال و پر حیات کو تاراج و تلف کرتا ہے
اور وہ جو لذت پراں عالم بال افشانی میں
چوم کر چھوڑ دے اس کا بسیرا
طلوع آفتاب ازل میں ہے
- کتاب : ممتاز اقبال کی عطیہ کردہ ورڈ فائل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.