پرندہ فقط ایک پرندہ تھا
پرندے نے کہا کیا دھوپ ہے مہکار ہے
آہ
بہار آئی ہے
اب میں اپنے جفت کی جستجو میں جاتا ہوں
پرندہ بالکونی کی کگر سے
اڑا مثال پیامی
اور چلا گیا
پرندہ چھوٹا تھا
پرندہ سوچتا نہ تھا
پرندہ اخبار نہ پڑھتا تھا
پرندے پر کوئی قرض نہ تھا
پرندہ انسانوں کو پہچانتا نہ تھا
ہوا کے رخ پر پرندہ
خطرے کے نشانوں کے اوپر
اپنے بے خبری کی رفعت میں اڑ رہا تھا
اور نیلے لمحوں کا
دیوانہ وار تجربہ کر رہا تھا
پرندہ آہ فقط ایک پرندہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.