Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سبیل

یشونت

سبیل

یشونت

MORE BYیشونت

    لگا ہی لی ہے مگر میں نے خشک سالی میں

    سبیل تیرے لیے اے تھکے ہوئے راہی

    تلاش آب میں پھرتا رہا ہوں آوارہ

    ہوئی ہے تب کہیں تیار یہ سبیل مری

    جہاں بھی مجھ کو دکھائی دیا کوئی چشمہ

    جہاں بھی آنکھ کو آئی نظر کوئی ندی

    وہیں سے بھر کے میں لے آیا اپنا مشکیزہ

    ہزار رنگ ہے میری سبیل کا پانی

    یہی ہے میری تمنا کہ اپنے پانی سے

    بجھاؤں پیاس میں اس تیز دھوپ میں تیری

    ٹھہر کے راہ میں میری سبیل کا پانی

    میں چاہتا ہوں بس اتنا کہ تیری پیاس بجھے

    یہ آرزو ہے کہ ہو جائے تیری سیرابی

    ترے تھکے ہوئے قدموں میں تازگی آ جائے

    نصیب تجھ کو سفر کے لیے ہو تاب نئی

    تو آگے بڑھتے ہوئے مجھ کو جو دعا دے گا

    مری حیات کا حاصل وہی دعا ہوگی

    سبیل میں نے یہ تیرے لیے لگائی ہے

    سبیل میں نے یہ سب کے لیے لگائی ہے

    نہیں ہے فرق یہاں ذات اور مذہب کا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے