Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سر_پھرے لوگ

ڈینس بروٹس

سر_پھرے لوگ

ڈینس بروٹس

MORE BYڈینس بروٹس

    ہو سکتا ہے ہم سر پھرے لوگوں کا ایک گروہ ہوں

    لیکن ہم شاعروں کے بدن ہی لوہار کا وہ لوہا ہیں

    جس پر پڑنے والی ضربوں سے

    ایک نئی اور تازہ منزل عوام صورت پذیر ہوگی

    ہم اپنی جان دے کر ایک نئی اور سچی منزل حاصل کریں گے

    اور نہ صرف اجنبی حاکمیت کی زنجیریں

    اپنے وجود کا بلیدان دے کر توڑیں گے بلکہ اپنی زخمی اور دریدہ

    انگلیوں سے روشنی اور انسانی حقوق کے لیے آخر دم تک جد و جہد کرتے رہیں گے

    خدا مجھے سچائی پر چلنے کے لیے طاقت جرأت اور ہمت دے

    بہادروں کی روحوں

    جو علم سچائی اور آزادی کی خاطر جان سے گزرے ہیں

    اور غلام آبا کی روحوں

    جو آزادی کی تلخ اور گراں قیمت سے آگاہ تھے

    مجھے حوصلہ اور قوت دو

    مجھے بھی پکے ہوئے اور زخمی پھل کی طرح بنا دو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے