تئیسویں سالگرہ پر
دلچسپ معلومات
(ملٹن کے سانٹ ON TWENTY THIRD BIRTH DAY کا ترجمہ )
چھین لیں وقت نے تئیس بہاریں میری
آہ اس رہزن عیار نے مجھ کو لوٹا
تیز گامی سے بہاریں تو ہوئی ہیں رخصت
شاخ ہستی سے مگر غنچہ نہ کوئی پھوٹا
کون لائے گا یقیں دیکھ کے صورت میری
کون مانے گا کہ مجھ پر بھی بہار آئی ہے
ہوش کی آنکھ بھی اب تک نہیں کھلنے پائی
یہ وہ دولت ہے جو اغیار نے ہی پائی ہے
خیر جو کچھ بھی ہے سب ٹھیک ہے سب اچھا ہے
اس میں مضمر ہے کوئی راز ہمیں کیا معلوم
قلم کاتب تقدیر نے جو لکھا ہے
اس میں حکمت ہے کوئی اس کا ہے گہرا مفہوم
جس بھی عالم میں ہیں جس رنگ میں بھی انساں ہیں
خالق کل کی نگاہوں میں تو سب یکساں ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.