وہ شخص
اس نے ایک دن مجھے اپنے ساتھ کھانا کھلایا
سوپ اور کھانے کے باد اس نے دو گلاس اٹھائے
ایک میں شراب انڈیلی
دوسرے میں تلخ جڑی بوٹیوں کا شربت
مجھے کوئی اشارہ کئے بغیر اس نے اپنا تلخ جام اٹھا لیا
اور بہ آسانی ایک سانس میں
اپنی خوراک پی گیا
اور کہا کہ دوسرا جام میرا تھا
میں نے جب پوچھا یہ کیا مذاق ہے
وہ صرف میری طرف دیکھتا رہا
اور مسکراتا رہا
اور کہا کہ یہی اس کا طریقہ ہے
اور اگرچہ میں اس شخص سے خوب واقف ہوں
میں نے ایک عمر گنوا دی ہے
یہی سوچتے ہوئے کہ میں اس کی طرح
خوش کب رہ سکوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.