زندگی اپنی جب اس شکل سے گزری...
توقیت غالب
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
توقیت غالب
27 December
اسد اللہ بیگ خان آگرہ میں عبداللہ بیگ خان اور عزت النساء بیگم کے ہاں پیدا ہوئے۔
غالب نے ’اسد‘ تخلص سے شعر کہنا شروع کیا۔
9 August
تیرہ سال کی عمر میں غالب کی شادی امراو بیگم سے ہوئی۔
غالب نے 'اسد' تخلص چھوڑ کر غالب کو اپنا تخلص بنا لیا۔
28 April
پنشن کیس کی پہلی سنوائی۔
27 January
غالب کی پنشن کی اپیل مسترد۔
غالب کا اردو دیوان پہلی بار دہلی میں شائع ہوا۔
October
فارسی دیوان میخانۂ آرزو کی پہلی اشاعت۔
25 May
غالب کو اپنے گھر پر جوا کھیلنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔
4 July
بہادر شاہ ظفر نے تیمور خاندان کی تاریخ لکھنے کے لیے غالب کو 600 روپے کے وظیفے پر ملازم رکھا۔
امراو بیگم کے بھتیجے زین العابدین عارف کی وفات۔
قادر نامہ کے پہلے ایڈیشن کی اشاعت۔
5 February
غالب یوسف علی خان رام پور کے استاد بنے۔
November
دستنبو کی اشاعت
27 October
اردو خطوط کے پہلے مجموعے ’عود ہندی‘ کی اشاعت۔
15 February
غالب کی وفات۔ وہ حضرت نظام الدین کے مزار کے قریب دفن ہیں۔
مرزا غالب کی ہمہ جہت شخصیت کے چند پہلو
مرزا غالب کی ہمہ جہت شخصیت کے چند پہلو
اردو ادب کی تاریخ میں مرزا غالب وہ جسے صدیوں تک یاد رکھا جائے گا - ان کی شاعری نے ہر زمانے کے شاعروں کو متاثر کیا ہے- اور ان کے شعر اور غزلیں اپنی مشکل لفظیات کے باوجود زبان زد خاص وعام ہیں-
غالب فارسی زبان پر بھی عبور رکھتے تھے اور فارسی زبان میں شاعری بھی کی ہے -وہ ذاتی طور پر بیدل سے بہت متاثر تھے اور انھیں استاد معنوی گردانتے تھےانھوں نے فارسی کی مروجہ لغت ’برہانِ قاطع‘ پر ’قاطع برہان‘ کے عنوان سے تنقیدی تحریر لکھی ہے-
مرزا غالب کئی مشہور شاعروں کے استاد تھے - شیفتہ، حالی، میر مہدی مجروح ان چند ناموں میں سے ایک ہے- استاد ذوق کے انتقال کے بعد وہ داغ دہلوی کے بھی استاد رہے -
مزے کی بات یہ ہے کہ غالب کے اکثر خطوط بچ گئے ہیں۔ ان کا الگ طرز تحریر اور زبان کا اسلوب خطوط کو معتبر بناتا ہے۔ بنیادی طور پر اپنے دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے یہ خطوط غالب کی زندگی اور تاریخی سرگرمیوں کو بیان کرتے ہیں۔ غالب کے خطوط دو مجموعوں میں شائع ہوئے ہیں، 'عود ہندی' اور 'اردوئے معلیٰ'۔
مرزا غالب پر ریختہ کی خاص ویڈیو پیش کش
مرزا غالب پر دلچسپ ویڈیوز
غالب پر فرحت احساس کے ساتھ ایک گفتگو
عظیم شاعر۔ عالمی ادب میں اردو کی آواز۔ خواص و عوام دونوں میں مقبول۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free