Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شب کہ ذوق گفتگو سے تیری دل بیتاب تھا

مرزا غالب

شب کہ ذوق گفتگو سے تیری دل بیتاب تھا

مرزا غالب

MORE BYمرزا غالب

    دلچسپ معلومات

    ۱۸۱۶ء

    شب کہ ذوق گفتگو سے تیری دل بیتاب تھا

    شوخی وحشت سے افسانہ فسون خواب تھا

    شب کہ برق سوز دل سے زہرۂ ابر آب تھا

    شعلۂ جوالہ ہر یک حلقۂ گرداب تھا

    واں کرم کو عذر بارش تھا عناں گیر خرام

    گریے سے یاں پنبۂ بالش کف سیلاب تھا

    لے زمیں سے آسماں تک فرش تھیں بے تابیاں

    شوخی بارش سے مہ فوارۂ سیماب تھا

    واں ہجوم نغمہ ہاے ساز عشرت تھا اسدؔ

    ناخن غم یاں سر تار نفس مضراب تھا

    واں خود آرائی کو تھا موتی پرونے کا خیال

    یاں ہجوم اشک میں تار نگہ نایاب تھا

    جلوۂ گل نے کیا تھا واں چراغاں آبجو

    یاں رواں مژگان چشم تر سے خون ناب تھا

    یاں سر پر شور بے خوابی سے تھا دیوار جو

    واں وہ فرق ناز محو بالش کمخواب تھا

    یاں نفس کرتا تھا روشن شمع بزم بے خودی

    جلوۂ گل واں بساط صحبت احباب تھا

    فرش سے تا عرش واں طوفان تھا موج رنگ کا

    یاں زمیں سے آسماں تک سوختن کا باب تھا

    ناگہاں اس رنگ سے خونابہ ٹپکانے لگا

    دل کہ ذوق کاوش ناخن سے لذت یاب تھا

    گرمیٔ برق تپش سے زہرٔ دل آب تھا

    شعلۂ جوالہ ہر یک حلقۂ گرد اب تھا

    نالۂ دل میں شب انداز اثر نایاب تھا

    تھا سپند بزم وصل غیر گو بیتاب تھا

    دیکھتے تھے ہم بچشم خود وہ طوفان بلا

    آسمان سفلہ جس میں یک کف سیلاب تھا

    موج سے پیدا ہوئے پیراہن دریا میں خار

    گریہ وحشت بیقرار جلوۂ مہتاب تھا

    جوش تکلیف تماشا محشر آباد نگاہ

    فتنۂ خوابیدہ کو آئینہ مشت آب تھا

    بے خبر مت کہہ ہمیں بے درد خود بینی سے پوچھ

    قلزم ذوق نظر میں آئینہ پایاب تھا

    بے دلی ہائے اسدؔ افسردگی آہنگ تر

    یاد ایام کہ ذوق صحبت احباب تھا

    مقدم سیلاب سے دل کیا نشاط آہنگ ہے

    خانۂ عاشق مگر ساز صدائے آب تھا

    نازش ایام خاکستر نشینی کیا کہوں

    پہلوئے اندیشہ وقف بستر سنجاب تھا

    کچھ نہ کی اپنے جنون نارا سنے ورنہ یاں

    ذرہ ذرہ روکش خورشید عالم تاب تھا

    آج کیوں پروا نہیں اپنے اسیروں کی تجھے

    کل تلک تیرا بھی دل مہرو وفا کا باب تھا

    یاد کر وہ دن کہ ہر اک حلقہ تیرے دام کا

    انتظار عید میں اک دیدۂ بے خواب تھا

    میں نے روکا رات غالبؔ کو وگرنہ دیکھتے

    اس کے سیل گریہ میں گردوں کف سیلاب تھا

    مأخذ :
    • کتاب : Ghair Mutdavil Kalam-e-Ghalib (Pg. 32)
    • Author : Jamal Abdul Wahid
    • مطبع : Ghalib Academy Basti Hazrat Nizamuddin,New Delhi-13 (2016)
    • اشاعت : 2016
    • کتاب : Deewan-e-Ghalib(Deewan-e-Ghalib Jadeed (Al-Maroof Ba Nuskha-e-Hameedia) (Pg. 158-and-155)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے