aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
1952 - 2024 | لکھنؤ, انڈیا
معروف شاعر، مشاعروں میں بے انتہا مقبول
اب جدائی کے سفر کو مرے آسان کرو
تم مجھے خواب میں آ کر نہ پریشان کرو
تمہاری آنکھوں کی توہین ہے ذرا سوچو
تمہارا چاہنے والا شراب پیتا ہے
چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہے
میں نے جنت تو نہیں دیکھی ہے ماں دیکھی ہے
ابھی زندہ ہے ماں میری مجھے کچھ بھی نہیں ہوگا
میں گھر سے جب نکلتا ہوں دعا بھی ساتھ چلتی ہے
اس طرح میرے گناہوں کو وہ دھو دیتی ہے
ماں بہت غصے میں ہوتی ہے تو رو دیتی ہے
پرہیز دنیا کی سب سے کارگر دوا ہے لیکن سب سے کم استعمال ہوتی ہے۔
نیند تو اس نازک مزاج بچی کی طرح ہے جو سب کی گود میں نہیں جاتی۔
میں نے غربت کے دنوں میں بھی بیوی کو ہمیشہ ایسے رکھا ہے جیسے مقدس کتابوں میں مور کے پر رکھے جاتے ہیں۔
اسپتال آدمی کو زندہ رکھنے کی آخری کوشش کا نام ہے۔
شادی کے گھر میں سکون ڈھونڈنا ریلوے اسٹیشن پر اصلی منرل واٹر ڈھونڈنے کی طرح ہوتا ہے۔
بغیر نقشے کا مکان
2001
چہرے یاد رہتے ہیں
2007
جنگلی پھول
کہو ظل الٰہی سے
کہو ظل الہی سے
ماں
قامت
منور رانا کے فکر و فن پر منظوم اظہار خیال
2008
سفید جنگلی کبوتر
2005
سخن سرائے
ایک آنسو بھی حکومت کے لیے خطرہ ہے تم نے دیکھا نہیں آنکھوں کا سمندر ہونا
محبت ایک پاکیزہ عمل ہے اس لیے شاید سمٹ کر شرم ساری ایک بوسے میں چلی آئی
لپٹ جاتا ہوں ماں سے اور موسی مسکراتی ہے میں اردو میں غزل کہتا ہوں ہندی مسکراتی ہے
اب جدائی کے سفر کو مرے آسان کرو تم مجھے خواب میں آ کر نہ پریشان کرو
بھلے لگتے ہیں اسکولوں کی یونیفارم میں بچے کنول کے پھول سے جیسے بھرا تالاب رہتا ہے
یہ ایسا قرض ہے جو میں ادا کر ہی نہیں سکتا میں جب تک گھر نہ لوٹوں میری ماں سجدے میں رہتی ہے
بوجھ اٹھانا شوق کہاں ہے مجبوری کا سودا ہے رہتے رہتے اسٹیشن پر لوگ قلی ہو جاتے ہیں
کسی کے زخم پر چاہت سے پٹی کون باندھے_گا اگر بہنیں نہیں ہوں_گی تو راکھی کون باندھے_گا
Sign up and enjoy FREE unlimited access to a whole Universe of Urdu Poetry, Language Learning, Sufi Mysticism, Rare Texts
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books