Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بادشاہ اور غریب میں فرق

نامعلوم

بادشاہ اور غریب میں فرق

نامعلوم

MORE BYنامعلوم

    ایک بادشاہ خود تو رحم دل اور نیک مزاج تھا۔ مگر اس کا بیٹا اتنا بے رحم اور تلخ مزاج کہ جب دیکھ غصے میں تیوری چڑھائے ہوئے نوکروں کو ڈانٹتا ڈپٹتا مارتا پیٹتا ہی نظر آتا۔ بادشاہ کو یہ خبریں پہنچتیں تو بہت رنج ہوتا۔ بہتیرا اشاروں میں سمجھاتا۔ مگر بیٹے پر ذرا اثر نہ ہوتا۔

    تھوڑے عرصے بعد شہزادے کے ہاں لڑکا پیدا ہوا۔ اتفاق دیکھیے کہ اس کے خدمتگار کے گھر بھی عین اسی وقت لڑکا ہوا۔

    بادشاہ نے محل میں جا کر دونوں لڑکوں کو ایک پلنگ پر لٹا دیا اور شہزادے کو بلا کر کہا۔ ’’تم ان میں سے اپنا لڑکا پہچان لو۔‘‘

    شہزادے نے جواب دیا۔ ’’مجھے تو کوئی فرق نظر نہیں آتا۔‘‘

    باپ نے فرمایا۔ بے شک کوئی فرق نہیں اور جب خدا نے کوئی فرق نہیں رکھا تو تم کیوں فرق رکھتے ہو؟‘‘

    شہزادہ شرمندہ ہو گیا اور اس کے بعد نوکروں پر کبھی سختی نہ کی۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے