ایک دفعہ ہارون رشید نے خواب میں دیکھا کہ میرے بہت سے دانٹ ٹوٹ کر گر پڑے ہیں۔
صبح ہوئی تو عالموں کو بلا کر خواب کی تعبیر پوچھی۔ ایک شخص نے کہا۔ ’’آپ کے اکثر عزیز آپ کے سامنے مر جائیں گے۔‘‘ یہ بات ہارون رشید کو اتنی ناگوار گزری کہ اس شخص کو اسی وقت دربار سے نکلوا دیا۔ پھر دوسروں سے پوچھا اور جواب سے ناخوش ہو کر یہی سلوک کیا۔ آخر ایک موقع شناس درباری نے عرض کی۔ ’’جہاں پناہ! حضور کا خواب بہت مبارک ہے۔ جس کی تعبیر یہ ہے کہ خدا حضور کو ایسی لمبی عمر عطا فرمائے گا کہ حضور کے جیتے جی شاہی خاندان میں شادی اور غم کی اکثر رسمیں انجام پائیں گی۔
دانا کے اس جواب سے ہارون رشید خوش ہوگیا اور انعام و خلعت دے کر ارشاد فرمایا ’’میں خوب سمجھتا ہوں کہ مطلب سب کا ایک ہی ہے مگر بیان کرنے کا ڈھنگ جدا جدا ہے۔ آخری درباری کو گفتگو کا سلیقہ ہے جو پہلوں میں نہیں۔ اسی لیے ان کے ساتھ یہ بدسلوکی کی گئی ہے۔
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.