Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کام کرنے کی برکت

نامعلوم

کام کرنے کی برکت

نامعلوم

MORE BYنامعلوم

    پیغمبر اسلام کے پاس ایک غریب آدمی نے جا کر عرض کی۔ ’’میرا ہاتھ بہت تنگ ہے۔ کوئی ایسی تجویز بتا دیجیے کہ یہ تنگی جاتی رہے۔‘‘

    آپ نے پوچھا۔ ’’کچھ تمہارے پاس ہے بھی؟ اس نے کہا۔ صرف ایک دری ہے اور لکڑی کا پیالہ۔‘‘ فرمایا ’’دونوں چیزیں لے آؤ۔‘‘

    غریب اسی وقت دری اور پیالہ لے آیا۔ جنہیں آپ نے وہیں بیٹھے بیٹھے کسی کے ہاتھ آٹھ آنے میں بیچ دیا اور اسے دام دے کر فرمایا۔ ’’اس میں سے چار آنے کی تو ایک کلھاڑی لے آؤ اور چار آنے کا آٹا آج کے لیے گھر میں دے آؤ۔

    تھوڑی دیر میں جب وہ آٹا گھر پہنچا کر اور کلھاڑی لے کر آپ کی خدمت میں دوبارہ حاضر ہوا تو آپ نے اپنے ہاتھے سے اس میں لکڑی کا دستہ لگا دیا اور فرمایا ’’جاؤ ہر روز جنگل میں جا کر اس سے لکڑیاں کاٹ لایا کرو۔ اور انہیں بیچ کر گھر کا خرچ چلایا کرو۔ پندرہ دن بعد پھر آنا اور ہمیں اپنا حال سنا جانا۔‘‘

    غریب نے پندرھویں دن آ کر عرض کی۔ ’’گھر کا خرچ چلا کر اس وقت میرے پاس دو روپے موجود ہیں۔‘‘

    آپ بہت خوش ہوئے اور وہ شخص تھوڑے عرصے میں خوش حال ہو گیا۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے