Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں جھوٹ نہ بولوں گا

نامعلوم

میں جھوٹ نہ بولوں گا

نامعلوم

MORE BYنامعلوم

    ایک شریف آدمی نے نہایت شوق سے گھر کے پاس ایک چھوٹا سا باغ لگا رکھا تھا جسے وہ ہر روز اپنے ہاتھ سے سینچتا۔ ایک دن وہ کہیں باہر گیا ہوا تھا کہ اس کا چھوٹا لڑکا ہاتھ میں آری لیے باغ کی سیر کو نکلا اور اس نے آری کو آزماتے آزماتے ایک سب سے اچھا درخت کاٹ دیا۔

    شام کو باپ نے آکر باغ کو دیکھا تو اس درخت کو کٹا ہوا پا کر بہت غصے ہوا اور ہر ایک سے پوچھنے لگا کہ یہ درخت کس نے کاٹا ہے۔

    اتنے میں بیٹا بھی آگیا۔ باپ نے اس سے پوچھا تو اس نے صاف کہہ دیا۔ ’’آپ ناراض تو ہوں گے مگر میں جھوٹ نہ بولوں گا۔ یہ درخت میں نے ہی کاٹا ہے۔‘‘

    باغ کا شوقین باپ یا تو اتنا غصے ہو رہا تھا یا اس نے نہایت خوشی سے بیٹے کو گود میں اٹھا لیا اور کہا۔ ’’بیٹا مجھے تمہاری سچائی سے اتنی خوشی ہوئی کہ درخت کٹ جانے کا رنج اس کے سامنے کوئی چیز نہیں۔ شاباش! اسی طرح ہمیشہ سچ بولا کرنا۔‘‘

    باپ کے اس معاف کر دینے اور شاباش دینے کا لڑکے کے دل پر اتنا اثر ہوا کہ اس نے عمر بھر کبھی جھوٹ نہ بولا۔ ہوتے ہوتے اس کی سچائی سارے شہر میں مشہور ہو گئی۔

    اس لڑکے کا نام جارج واشنگٹن تھا۔ جس نے امریکہ کو آزاد کرایا اور وہی اس بہت بڑے ملک کا سب سے پہلا صدر چنا گیا۔ امریکہ کے صدر مقام کا نام بھی اسی لڑکے کے نام پر لکھا گیا ہے۔

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے