شب وصال بہت کم ہے آسماں سے کہو (ردیف .. ا)
شب وصال بہت کم ہے آسماں سے کہو
کہ جوڑ دے کوئی ٹکڑا شب جدائی کا
تشریح
شبِ وصال کی مناسبت سے شبِ جدائی نے بہت ہی دلچسپ تضاد پیدا کیا ہے اور دراصل اس شعر کے مضمون کی بنیاد ہی اسی تضاد پر ہے۔ شبِ وصال کے مختصر ہونے کا شکوہ اردو غزل کی روایت میں شامل ہے۔ اسی طرح سے شاعروں نے شبِ جدائی یا شبِ فراق کے طویل ہونے کا شکوہ بھی کیا ہے۔ اس شعر میں شبِ وصال یعنی ملاقات ، شبِ فراق کی مناسبت سے ’بہت کم‘، ’جوڑ دے کوئی ٹکڑا‘ اور آسمان کے تلازمات نے حسن پیدا کیا ہے۔آسمان کو اردو شعرا نے بہت سی چیزوں کا استعارہ یا علامت بنا کر استعمال کیا ہے۔ مثلاً آسمان کو تقدیر، خدا اور وقت وغیرہ کے استعاروں کے بطور استعمال کیا گیا ہے۔ اس شعر میں آسمان دراصل استعارہ ہے وقت کا۔
شاعر مخاطب سے کہتا ہے کہ محبوب سے ملاقات کی رات طوالت کے اعتبار سے بہت کم ہے۔ یعنی جس رات محبوب سے وصل ہوتا ہے وہ چند لمحوں میں گزرجاتی ہے۔ اس کے مقابلے میں شبِ جدائی یعنی محبوب سے جدائی کی رات بہت طویل ہوتی ہے۔ یعنی جب محبوب دور ہو تو رات کسی طور کٹتی نہیں۔ اس لئے اے مخاطب! تم وقت سے کہو کہ وہ جدائی کی رات سے کوئی حصہ کاٹ کے وصل کی رات میں ملادے۔ تاکہ عاشق اپنے محبوب کی قربت سے پوری طرح محظوظ ہو۔
شفق سوپوری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.