Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ameer Minai's Photo'

امیر مینائی

1829 - 1900 | حیدر آباد, انڈیا

داغ دہلوی کے ہم عصر۔ اپنی غزل ’ سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ‘ کے لئے مشہور ہیں

داغ دہلوی کے ہم عصر۔ اپنی غزل ’ سرکتی جائے ہے رخ سے نقاب آہستہ آہستہ‘ کے لئے مشہور ہیں

امیر مینائی کے اشعار

81.2K
Favorite

باعتبار

ناوک ناز سے مشکل ہے بچانا دل کا

درد اٹھ اٹھ کے بتاتا ہے ٹھکانا دل کا

امیرؔ اب ہچکیاں آنے لگی ہیں

کہیں میں یاد فرمایا گیا ہوں

مشکل بہت پڑے گی برابر کی چوٹ ہے

آئینہ دیکھئے گا ذرا دیکھ بھال کے

کون سی جا ہے جہاں جلوۂ معشوق نہیں

شوق دیدار اگر ہے تو نظر پیدا کر

کہتے ہو کہ ہم درد کسی کا نہیں سنتے

میں نے تو رقیبوں سے سنا اور ہی کچھ ہے

ہو گیا بند در میکدہ کیا قہر ہوا

شوق پا بوس حسیناں جو تجھے تھا اے دل

طول شب فراق کا قصہ نہ پوچھئے

محشر تلک کہوں میں اگر مختصر کہوں

سو شعر ایک جلسے میں کہتے تھے ہم امیرؔ

جب تک نہ شعر کہنے کا ہم کو شعور تھا

اپنی محفل سے عبث ہم کو اٹھاتے ہیں حضور

چپکے بیٹھے ہیں الگ آپ کا کیا لیتے ہیں

پتلیاں تک بھی تو پھر جاتی ہیں دیکھو دم نزع

وقت پڑتا ہے تو سب آنکھ چرا جاتے ہیں

فرقت میں منہ لپیٹے میں اس طرح پڑا ہوں

جس طرح کوئی مردہ لپٹا ہوا کفن میں

باتیں ناصح کی سنیں یار کے نظارے کیے

آنکھیں جنت میں رہیں کان جہنم میں رہے

آہوں سے سوز عشق مٹایا نہ جائے گا

پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

پھر بیٹھے بیٹھے وعدۂ وصل اس نے کر لیا

پھر اٹھ کھڑا ہوا وہی روگ انتظار کا

خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیرؔ

سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے

مانی ہیں میں نے سیکڑوں باتیں تمام عمر

آج آپ ایک بات مری مان جائیے

جب کہیں دو گز زمیں دیکھی خودی سمجھا میں گور

جب نئی دو چادریں دیکھیں کفن یاد آ گیا

الفت میں برابر ہے وفا ہو کہ جفا ہو

ہر بات میں لذت ہے اگر دل میں مزا ہو

خشک سیروں تن شاعر کا لہو ہوتا ہے

تب نظر آتی ہے اک مصرعۂ تر کی صورت

تیری مسجد میں واعظ خاص ہیں اوقات رحمت کے

ہمارے مے کدے میں رات دن رحمت برستی ہے

کسی رئیس کی محفل کا ذکر ہی کیا ہے

خدا کے گھر بھی نہ جائیں گے بن بلائے ہوئے

ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے

زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے

کشتیاں سب کی کنارے پہ پہنچ جاتی ہیں

ناخدا جن کا نہیں ان کا خدا ہوتا ہے

ابھی آئے ابھی جاتے ہو جلدی کیا ہے دم لے لو

نہ چھیڑوں گا میں جیسی چاہے تم مجھ سے قسم لے لو

وصل ہو جائے یہیں حشر میں کیا رکھا ہے

آج کی بات کو کیوں کل پہ اٹھا رکھا ہے

کباب سیخ ہیں ہم کروٹیں ہر سو بدلتے ہیں

جل اٹھتا ہے جو یہ پہلو تو وہ پہلو بدلتے ہیں

ملی ہے دختر رز لڑ جھگڑ کے قاضی سے

جہاد کر کے جو عورت ملے حرام نہیں

سمجھتا ہوں سبب کافر ترے آنسو نکلنے کا

دھواں لگتا ہے آنکھوں میں کسی کے دل کے جلنے کا

مرا خط اس نے پڑھا پڑھ کے نامہ بر سے کہا

یہی جواب ہے اس کا کوئی جواب نہیں

کون اٹھائے گا تمہاری یہ جفا میرے بعد

یاد آئے گی بہت میری وفا میرے بعد

نہ واعظ ہجو کر ایک دن دنیا سے جانا ہے

ارے منہ ساقی کوثر کو بھی آخر دکھانا ہے

جی لگے آپ کا ایسا کہ کبھی جی نہ بھرے

دل لگا کر جو سنیں آپ فسانہ دل کا

گرہ سے کچھ نہیں جاتا ہے پی بھی لے زاہد

ملے جو مفت تو قاضی کو بھی حرام نہیں

کعبہ بھی ہم گئے نہ گیا پر بتوں کا عشق

اس درد کی خدا کے بھی گھر میں دوا نہیں

ہاتھ رکھ کر میرے سینے پہ جگر تھام لیا

تم نے اس وقت تو گرتا ہوا گھر تھام لیا

تیر کھانے کی ہوس ہے تو جگر پیدا کر

سرفروشی کی تمنا ہے تو سر پیدا کر

خوشامد اے دل بے تاب اس تصویر کی کب تک

یہ بولا چاہتی ہے پر نہ بولے گی نہ بولی ہے

اللہ رے سادگی نہیں اتنی انہیں خبر

میت پہ آ کے پوچھتے ہیں ان کو کیا ہوا

لچک ہے شاخوں میں جنبش ہوا سے پھولوں میں

بہار جھول رہی ہے خوشی کے پھولوں میں

ہم جو پہنچے تو لب گور سے آئی یہ صدا

آئیے آئیے حضرت بہت آزاد رہے

خدا نے نیک صورت دی تو سیکھو نیک باتیں بھی

برے ہوتے ہو اچھے ہو کے یہ کیا بد زبانی ہے

امیرؔ جاتے ہو بت خانے کی زیارت کو

پڑے گا راہ میں کعبہ سلام کر لینا

ہلال و بدر دونوں میں امیرؔ ان کی تجلی ہے

یہ خاکہ ہے جوانی کا وہ نقشہ ہے لڑکپن کا

گرد اڑی عاشق کی تربت سے تو جھنجھلا کر کہا

واہ سر چڑھنے لگی پاؤں کی ٹھکرائی ہوئی

چھیڑ دیکھو مری میت پہ جو آئے تو کہا

تم وفاداروں میں ہو یا میں وفاداروں میں ہوں

زانو پر امیرؔ سر کو رکھے

پہروں گزرے کہ رو رہے ہیں

خون ناحق کہیں چھپتا ہے چھپائے سے امیرؔ

کیوں مری لاش پہ بیٹھے ہیں وہ دامن ڈالے

اللہ ری نزاکت جاناں کہ شعر میں

مضموں بندھا کمر کا تو درد کمر ہوا

جو چاہئے سو مانگیے اللہ سے امیرؔ

اس در پہ آبرو نہیں جاتی سوال سے

آبرو شرط ہے انساں کے لیے دنیا میں

نہ رہی آب جو باقی تو ہے گوہر پتھر

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے