یکہ الٹ کے رہ گیا گھوڑا بھڑک گیا
یکہ الٹ کے رہ گیا گھوڑا بھڑک گیا
کالی سڑک پہ چاند سا چہرہ چمک گیا
تشریح
اس شعر میں مضمون اور تلازمات کی سطح پر جدیدیت کے عناصر پائے جاتے ہیں۔ یکہ الٹنا، گھوڑا بھڑکنا، کالی سڑک یہ سب جدید لسانی رجحان پر دلالت کرتے ہیں۔ اس شعر میں جو منظر کھینچا گیا ہے وہ متحرک بھی ہے اور اس میں ایک لطف کی بات بھی دکھائی دیتی ہے۔ ایک یکہ میں کوئی خوبصورت سوار ہے۔ اچانک گھوڑا بھڑک جاتا ہے جس کے نتیجہ میں یکہ الٹتا ہے اور یکہ الٹنے کے نتیجہ میں اس خوبصوت سوار کے منہ پر پڑا ہوا پردہ الٹ جاتا ہے اور پردے کے پیچھے چھپا ہوا ایک چاند سا چہرہ چمک اٹھتا ہے۔ دو باتیں غور طلب ہیں ایک یہ کہ کالی سڑک کی مناسبت سے چاند سا چہرہ خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ دوسرا یہ کہ شاعر نے بہت ہنر مندی سے یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ حادثے کی وجہ سے سوار گھبرا گیا اور گھبراہٹ کے نتیجہ میں اس کا چاند سا چہرہ چمک اٹھا۔
شفق سوپوری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.