aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو کی پہلی کتاب۔ علم و دانش سے بھر پور حکایتیں۔ اردو زبان کی تاریخ میں نثر کی جو پہلی کتاب چھاپے خانے سے چھپ کے نکلی وہ ’اخلاق ہندی ‘ تھی۔ یہ بات 1803 کی ہے۔ اس وقت غالب سات برس کے تھے، میرتقی میر کی عمر کے سات سال باقی تھےاور ہماری اس زبان کا کوئی نام نہیں تھا۔انگریزوں نے اپنے قدم جما لیے تھے اور ہندوستان پر حکمرانی کرنے کے لیے ولایت سے نوجوان حکام لائے جا رہے تھے۔ یہ وہ زمانہ تھا جب انگریز حاکموں کو یہ خیال نہیں آیا تھا کہ ہندوستانیوں کو انگریزی سکھائی جائے۔ انہوں نے خود کوہندوستان کے رنگ میں ڈھالنے کا رویہ اختیار کیا تھا۔چنانچہ انگلستان سے آنے والے افسروں کو ہندوستان کی زبان سکھانے کا فیصلہ کیا گیا۔سہولت کے لیے اس زبان کو ہندوستانی کا نام دے دیا گیا۔