aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مرزا غالب کی فارسی رباعیات بھی مرزا غالب کے دیگر شعری اصناف کی طرح بلند پایا ہیں ،ان کے فارسی کلام کا کئی مترجمین نے اردو ترجمہ کیا ہے۔ زیر نظر کتاب "ہم کلام " غالب کی فارسی رباعیات کا منظوم ترجمہ صبا اکبر آبادی نے نہایت عمدہ انداز میں کیا ہے۔ یہ منظوم ترجمہ 1986 میں پہلی دفعہ شائع ہوا۔ رباعیات کے اس منظوم ترجمے کے حوالے سے مجنوں گورکھپوری نے لکھا ہے کہ "مجھے تو یہ محسوس ہوتا ہے ،اگر غالب بھی اپنی فارسی رباعیات کا ترجمہ کرتے تو اسی طرح کرتے جس طرح صبا نے کیا ہے۔ صبا اکبرآبادی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر، صحافی، مترجم اور ناول نگار تھے۔ انہیں شاعری میں نعت اور مرثیہ گوئی میں شہرت حاصل تھی۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free