aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عاصم واسطی پیشے کے اعتبار سے نامور ڈاکٹر ہیں لیکن شعر وادب میں ایک نامور شاعر کی حیثیت سے بھی معروف ہیں۔ان کے تین شعری مجموعے "کرن کرن اندھیرا، آگ کی صلیب اور"ترااحسان غزل ہے" منظر عام پر آچکے ہیں۔ پیش نظر ان کا آخری الذکر مجموعہ "ترا احسان غزل ہے" جس کا نام ان ہی کےایک شعر سے ماخوذ ہے۔جس کے متعلق خود شاعر کہتے ہیں۔ "میری تیسری کاوش آپ کے سامنے ہے۔میں نے شاعری کی مروجہ قدروں سے صرف اس قدر بغاوت کی ہے کہ غزل میں جو تن آسانی اور آسان خیالی عود کر آئی ہے اس سے مکمل تو نہیں مگر کچھ نہ کچھ اجتناب ضرور کیا ہے۔" عاصم واسطی کی شاعری اسلوب کی سادگی اور واردات قلبی کے موثر بیاں کے ساتھ قارئین کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہے۔ شاعر کا کلام ان کے باطن کی گھٹن ،بے چینی اور فکر و آگہی کا عکاس ہے۔ اسی لیے شاعر بے ساختہ کہتے ہیں کہ الہام کے مالک ترااحسان غزل ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free