آئینے سے آنکھ لڑی ہے
آئینے سے آنکھ لڑی ہے
ارمانوں پہ اوس پڑی ہے
گھر آنگن ظلمت کے پہرے
دروازے پر دھوپ جڑی ہے
موسم موسم کرب کا موسم
ڈالی ڈالی آنچ کڑی ہے
اپنا چہرہ ڈھونڈ رہا ہوں
آئینے پر دھول پڑی ہے
صحرا صحرا ڈھونڈنے والو
دریا دریا پیاس کھڑی ہے
لہجہ لہجہ زہر میں ڈوبا
چھوٹا منہ اور بات بڑی ہے
سچائی کے پاؤں میں نشترؔ
دہشت کی زنجیر پڑی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.