آنکھیں کھلیں تو خواب کی تعبیر چھن گئی
آنکھیں کھلیں تو خواب کی تعبیر چھن گئی
رقصاں جو آئنے میں تھی تصویر چھن گئی
قدغن ہے ذہن و فکر پہ کیا شہر یار کی
دانشوروں کی حرمت تحریر چھن گئی
ہر چند ناز اپنی بلاغت پہ تھا انہیں
وقت خطا پہ جرأت تقریر چھن گئی
اب داستان غم میں تسلسل نہیں رہا
لفظوں کے تار و پود کی زنجیر چھن گئی
بکنے لگے ہیں اہل ہنر جب سے دہر میں
دست ہنر سے عظمت تعمیر چھن گئی
یرقاں زدہ ہے گلستاں اب کی بہار میں
پھولوں کی آب و تاب کی تنویر چھن گئی
ابر کرم کی کیسے توقع کریں جمیلؔ
حرف دعا کی عظمت تاثیر چھن گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.