اب کہ رکنا یا کسی سمت میں چلنا ہوگا
اب کہ رکنا یا کسی سمت میں چلنا ہوگا
دل نے چاہا تھا تو دل ہی کو سنبھلنا ہوگا
خواب بن کر مری آنکھوں میں اترنے والے
شعر بن کر ترے ہونٹوں پہ مچلنا ہوگا
زندگی جن پہ مرے ساتھ ہوا کرتی تھی
ہائے ان رستوں پہ اب تنہا ٹہلنا ہوگا
وہ مرے سامنے ہے آنکھ نہیں لگ سکتی
نیند کو آج کی شب خود ہی بہلنا ہوگا
آخری بات ذرا پہلے اگر کر لیتے
دور جانا ہے تو پھر جلدی نکلنا ہوگا
آرزو تیری سبھی باتیں نہیں چل سکتیں
وقت کے ساتھ تجھے تھوڑا بدلنا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.