ابر باراں یاد میں اس کی کب تک رویا کرنا ہے
ابر باراں یاد میں اس کی کب تک رویا کرنا ہے
وقت بتا دینا پھر مجھ کو یاں پہ صحرا کرنا ٔہے
تجھ کو پانے کی خواہش تھی اب تجھ کو پانے کے بعد
گھنٹوں بیٹھے سوچا کرتا ہوں کے اب کیا کرنا ہے
اے چارہ گر وہ آئے اور میں بھی اس کو دیکھ سکوں
تھوڑی بیماری رکھنی ہے تھوڑا اچھا کرنا ٔہے
اب تو ایسا ٔہے کہ بس تشہیر ضروری ٔہے صاحب
دکھلانا ٔہے دریا دریا لیکن قطرہ قطرہ کرنا ٔہے
اے غم یہ لے دل میرا پر اس پے قبضہ مشکل ٔہے
سو میں جیسا کہتا جاؤں تجھ کو ویسا کرنا ٔہے
وقت تو ضائع نہ ہوتا جو پہلے سے یہ جانتے ہم
کس پر رویا کرنا ٔہے اور کتنا رویا کرنا ٔہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.