اگر لگا کہ میں یہ جنگ ہار سکتا ہوں
اگر لگا کہ میں یہ جنگ ہار سکتا ہوں
تو دل ہی کیا مری جاں جاں بھی وار سکتا ہوں
تو حوصلہ تو ذرا رکھ کہ وقت آنے پر
ترے لئے میں خدا کو پکار سکتا ہوں
مرے یقین و جنوں کا تو امتحاں مت لے
میں پانیوں پہ ترا نام ابھار سکتا ہوں
جن آسمانوں کے تو خواب بنتی ہے ان کی
میں اس زمین پہ تعبیر اتار سکتا ہوں
ابھی گرفت سے باہر یہ کائنات نہیں
بگاڑ سکتا ہوں اس کو سنوار سکتا ہوں
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 59)
- Author :شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.