بڑے بزرگوں کا ہم احترام کرتے ہیں
بڑے بزرگوں کا ہم احترام کرتے ہیں
سفید ریش کو جھک کر سلام کرتے ہیں
سجائے رکھتے ہیں اک محفل عزا مجھ میں
وہ لوگ جو مرے دل میں قیام کرتے ہیں
میں ان کو دوست سمجھتا تھا آج تک کیوں کر
جو دشمنی کو شب و روز عام کرتے ہیں
میں ان فقیروں کی حالت سمجھ نہیں سکا ہوں جو
حلال چیزوں کو خود پر حرام کرتے ہیں
خموشی ان کو بسر کر نہیں سکے گی کبھی
وہ خوش کلام جو خود سے کلام کرتے ہیں
گزارتے ہیں یہ دن دھوپ میں جبھی جرأتؔ
ہم ایک پیڑ کے سائے میں شام کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.