بہادر ہار کر بھی شان اپنی کم نہیں کرتے
بہادر ہار کر بھی شان اپنی کم نہیں کرتے
وہ اپنے دشمنوں کے سامنے سر خم نہیں کرتے
ہمیشہ سچ ہی کہتے ہیں وگرنہ چپ ہی رہتے ہیں
سیاست جھوٹ کی لیکن کبھی بھی ہم نہیں کرتے
مقدر سے ملا ہے جو کسی صورت نہیں کم وہ
مقدر میں نہیں ہے جو ہم اس کا غم نہیں کرتے
خفا دنیا اگر ہوتی ہے ہم سے بے سبب تو ہو
کبھی اپنی طرف سے ہم اسے برہم نہیں کرتے
منافع ہی نہیں گر عشق کے بیوپار میں کوئی
تو پھر چھوڑو خسارے کی تجارت ہم نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.