چھوڑیئے داغوں کو آئینہ بدل کر دیکھیں
چھوڑیئے داغوں کو آئینہ بدل کر دیکھیں
آؤ اب اور نیا چہرہ بدل کر دیکھیں
آپ بتلائیے کہ کتنا بدل کر دیکھیں
کھو دیں پہچان ہی کیا اتنا بدل کر دیکھیں
وہ یہ کہتا ہے کہ قسمت میں تری پیار نہیں
دل یہ کہتا ہے کہ اب طوطا بدل کر دیکھیں
نرم لہجے میں اسے دیکھ لیا سمجھا کر
آؤ اب ہم بھی ذرا لہجہ بدل کر دیکھیں
کتنا بدلے ہیں تجھے پانے کی امید میں ہم
کیا کمی رہ گئی اور کتنا بدل کر دیکھیں
دوست احباب نظر اب نہیں آتے میرے
ایسا لگتا ہے انہیں چشمہ بدل کر دیکھیں
ٹھوکریں کھا لیے اب تھوڑا سنبھل جاتے ہیں
آؤ عاطفؔ کہ چلو رستا بدل کر دیکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.