ڈستی شاموں تپتی صبحوں جلتی دوپہروں کے سوا
ڈستی شاموں تپتی صبحوں جلتی دوپہروں کے سوا
ہم تیرہ بختوں کو ہائے کچھ نہ ملا رہروں کے سوا
آنکھوں کے ان آئینوں میں ہم کو سارے عکس ملے
ورنہ کیا شیشوں نے دکھایا لوگوں کو چہروں کے سوا
ساحل پر تو جو آتا ہے پیاس بجھانے آتا ہے
ساحل کے ہونٹوں کو چومے کون بھلا لہروں کے سوا
محفل محفل شعر سنا کر میں نے کیا پایا آخر
اس بستی میں کوئی نہیں جیسے گونگوں بہروں کے سوا
جن کے نام سفر لکھا ہو وحشت کے بازاروں کا
وہ دیوانے صحرا صحرا کیوں بھٹکیں شہروں کے سوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.